نیمل خاور کی ’سکون‘ کیساتھ تصویر

(قدرت روزنامہ)سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے . نیمل خاور نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سکون‘ لکھا .

کیپشن میں سابقہ اداکارہ نے بیٹے کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لال دل ایموجی کا بھی اضافہ کیا . واضح رہے  کہ نیمل خاور اپنے فیملی ٹائم کی تصاویر و ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتی رہتی ہیں . مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کی ویڈیوز و تصاویر دیکھ کر محظوظ بھی ہوتے ہیں . واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی . . .

متعلقہ خبریں