امریکی اور برطانوی شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایات جاری

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی . میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی شہری فوری دستیاب کمرشل پروازوں سے افغانستان سے روانہ ہو جائیں .

امریکی سفارت خانے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمرشل پروازوں کے ٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی دیا جائے گا . دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی . .

متعلقہ خبریں