بیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی . تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کی کمی کی تجویز دے دی ہے .


سیکرٹری انچارج آئی ٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےآئی ٹی کے اجلاس میں بتایا کہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی تجویزدی گئی ہے . انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر سے درآمد شدہ فونز پر ٹیکس کم کرنے کا کہا ہے .
واضح رہے کہ اس وقت 500 ڈالرز کے فون پر 80 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے . یکرٹری انچارج آئی ٹی نے مزید کہا کہ اب پاکستان میں موبائل فونزکی تیاری شروع ہوگئی ہے اور مقامی سطح پر تیار کردہ فون سستے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں