فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے . ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں فرح خان اور ان کے شوہر حسن جمیل گجر کے خلاف انکوائری کے لیے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کیے گئے تھے جس پر اب جواب موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں .


ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروایا جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے . مشتبہ بینک اکاؤنٹ کی معلومات کے لیے مختلف حکومتی اور پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے جن اداروں سے ریکارڈ موصول نہیں ہو گا،نیب کی جانب سے ان کو دوبارہ خطوط لکھے جائیں گے .

نیب لاہور کے مطابق فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف اکاؤنٹیبلٹی لاء کی سیکشن 19 کے تحت معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں .

فرح کے قانونی مشیر اسد رسول کا کہنا ہے کہ 30 جون 2018ء کو فرح خان کے اثاثے 70 کروڑ 16 لاکھ 52 ہزار تھے، 30 جون 2021 تک اثاثوں کی مالیت 75 کروڑ 23 لاکھ 70 ہزار ہو گئی . تحریک انصاف کی حکومت میں صرف 5 کروڑ 7 لاکھ 18 کا اضافہ ہوا . خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)نے مختلف محکموں سے فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ اور بینکوں سے اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات طلب کی تھیں .
نجی ٹی وی کے مطابق سابقہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کے معاملے پرلاہور نیب نے مختلف محکموں کو فرخ خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیئے ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا اور ایف بی آر ،ایس ای سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کردیا ہے . نیب کی جانب سے مختلف بینکوں سے فرخ خان کے اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں