اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی گئی . ن لیگ کا وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا .
پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً 3 گھنٹے جاری رہی تھی . واضح رہے کہ لندن میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی حسن نواز کے دفتر میں پارٹی اجلاس ہوا تھا .
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت اور سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے . اجلاس میں نواز شریف کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی .