انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا . چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں سینئر اینکرز نے ملاقات کی جس میں بول کے اینکر پرسن جمیل فاروقی بھی شامل تھے .

دیگر اینکرز میں ارشد شریف، عمران ریاض خان، شہزاد اقبال، خاور گُھمن اور فریحہ ادریس شامل تھے .

عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے کیسز بنائے انہوں نے ریلیف دیا تو میں کیا کرسکتا تھا، میری مس کیلکولیشن تھی، اسٹیک ہولڈرز کرپشن کو مسئلہ سمجھتے تھے، وقت آنے پہ پتہ چلا کہ کرپشن تو ان کا مسئلہ ہی نہیں . انہوں نے کہا کہ ان کی مس کیلکولیشن تھی کہ خان گیا تو پبلک نہیں نکلے گی، انہیں اُس وقت سے ڈرنا چاہیے جب میں اصل میر جعفر کا نام لوں گا، کرپشن کے معاملے پر کسی سے ہینڈ شیک نہیں کروں گا .

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ فوری طور الیکشن کی تاریخ دی جائے ورنہ لانگ مارچ ہو گا، ڈاکٹر رضوان سے شریفوں نے بہت غلط کیا، آئندہ کوئی بھی سرکاری افسر قاتلوں کے خلاف کارروائی سے ڈرے گا . انہوں نے کہا کہ علیم خان کو جیل میں نیب نے ڈالا جو ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا، میں آئندہ مخلوط حکومت میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اتحادی کے ساتھ حکومت بنانا میری بڑی سیاسی غلطی تھی .

. .

متعلقہ خبریں