جہانگیرترین گروپ کے استعفوں کا معاملہ،وزیراعظم کل لاہور کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جہانگیرترین گروپ کے استعفوں کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا اہم دورہ کریں گے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کل لاہور میں بلدیاتی انتخابات متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے .

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو انتظامی امور اور سیاسی حالات پر بریفنگ بھی دینگے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات متوقع ہےاس ملاقات کے دوران جہانگیرترین گروپ کے استعفوں سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے . وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کرینگے . . .

متعلقہ خبریں