موسم گرما میں ایک پیالہ دہی میں اس مقدار میں گوندکتیرا ڈال کر کھا لیں معدہ ، جگر کی گرمی ،خو ن کی کمی ،تھکاوٹ سے نجات کا بہترین نسخہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معدے اور جگر کی گرمی ، چڑ چڑاپن ، سستی ، ہڈیوںمیں تکلیف اورپاؤں کی جلن وغیرہ سے چھٹکارے کیلئے دہی میں صرف یہ دو دانے ڈال کر کھا لیں . پورے موسم گرما میں آپ ہشاش بشاش اور تندرست رہیں گے .

جوڑوں اور ہڈیوں کی تکالیف انشاءاللہ ختم ہوجائیں گی . اس گھریلو نسخہ کو بنانے کے لیے آپ ایک صاف پیالی لے لیں . اس میں د و چھوٹے ٹکڑے گوند کتیرا کے ڈال دیں . یہ آپ کو کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائےگا . یا د رہے آپ نے براؤن رنگ والا گوند لیناہے . اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے . یہ ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوطی دیتا ہے . تھکاوٹ کو ختم کرتا ہے . پھر آپ اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ یہ دونوں ٹکڑے پانی میں اچھی طرح سے بھیگ جائیں . یعنی آپ نے ان کو پانی میں بھگو دینا ہے . پانی آپ نے زیادہ لیناہے . اور پوری رات کے لیے اس پیالی کو ڈھانپ کر رکھ دینا ہے . پوری رات بھگو کر رکھنے کے بعد یہ گوند پھول جائے گا . ایک چھننی لے لیں . اس میں گوند کتیر ا کو چھان لیں . پانی آپ نے الگ کردینا ہے . اور یہ جو گوند کتیرا ہے آپ نے لے لینا ہے . پانی کو پھینک دینا ہے . ایک صاف باؤل لے لیں . اور اس میں آپ ایک پیالی دہی ڈالیں . فریش دہی آپ نے لینی ہے . باہر سے دہی نہ لیں . جب بھی آپ نے یہ نسخہ بنانا ہو . آپ نے اس کو تازہ بنانا ہے . اس کو بنا کر رکھنا نہیں ہے . پھر آپ اس میں آدھے کپ کے برابر خالص بوائل دودھ ڈالیں . اور یہ جو ہم نے گوند کتیر ا پوری رات کے لیے بھگویا تھا . پھر اس کو چھا ن لیاتھا . پانی پھینک دیا تھا . اور جو گوند کتیرا ہے وہ آپ دہی میں ڈال دیں . ایک بڑے چمچ کے برابر گوند کتیر ا کا ڈال دیں . پھرآپ خشک آلو بخار الیں . ان کی گھٹلیاں آپ نکال دیں . اور ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں . اور اس کو باؤل میں ڈال لیں . مصری آپ نے آدھے چمچ کے برابر آپ ڈا ل لیں . پھر ان تمام اجزاء کو مکس کرکے ایک گرینڈر میں گرینڈ کرلیں . اب اس کو ایک صاف گلاس میں نکال لیں . یہ ہمار ا بہت کمال کا مکسچر تیار ہے . یہ گاڑھا سا مکسچر ہوگا . اس کو کھالیں یا پی لیں . دن میں کسی بھی وقت اس کو استعمال کریں . یہ اتنے کام کا نسخہ ہے . یہ آپ کی بہت ساری بیماریوں کو جڑ سے ختم کردے گا . اور آپ خود میں ایک دوڑتی ہوئی انرجی محسو س کریں گے . ہفتے میں کم سے کم اسے دوبار لازمی کھائیں . پورے موسم گرما آپ فریش اور صحت مند رہیں گے . اگر آپ اس کو پتلا کرنا چاہتے ہیں . تو اس میں دودھ ڈال کر ایک شیک کی طرح بنا کر پی سکتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں