فن و ثقافت شوبز

معروف بھارتی ماڈل کی لاش گھر سے برآمد

کیرالہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہانہ جمعرات کی رات اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملیں جس کے بعد پولیس نے اُن کے شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔
اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی اور اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔والدہ نے کہا کہ شاہانہ نے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا اور وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرتی تھیں۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہانہ کے بہت زیادہ پیسے کمانے کے بعد سجاد نے قطر واپس جانے سے انکار کر دیا تھا اور اس نے اپنی کمائی ہوئی زیادہ تر رقم بھی خرچ کر دی۔
شاہانہ کے رشتہ داروں نے بھی الزام لگایا ہے کہ سجاد کے اہل خانہ نے 25 تولے سونے کے زیورات جہیز کے طور پر مانگے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد بھی سجاد نے مبینہ طور پر شاہانہ کے گھر والوں کو مزید جہیز کے لیے ہراساں کیا تھا جبکہ سجاد اور اس کے خاندان نے شاہانہ کی والدہ کو اس سے ملنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
کیرالہ پولیس کو سجاد پر شک ہے کہ ماڈل اپنے شوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہیں، شاہانہ کے اہل خانہ نے حملے اور قتل سمیت متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں۔پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اطلاع کے مطابق شاہانہ اور اِن کے شوہر کے درمیان کسی چیک پر جھگڑا ہوا تھا جو شاہانہ کو ماڈلنگ کے لیے ملا تھا۔واضح شاہانہ نے ڈیڑھ سال قبل سجاد سے شادی کی تھی، جب جوڑے کی شادی ہوئی تو سجاد قطر میں کام کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں