حکومت کاکئی بڑے شہروں میں موبائل سروسز بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروسز بند کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے ساتویں محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک سکیورٹی خدشات کے باعث راولپنڈی ،لاہور،فیصل آباد ، جھنگ،ملتان،بہاولپور،رحیم یار خان ، اٹک اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروسز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ حساس علاقوں اور جلوس کے روٹس پر سخت سکیورٹی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ، جلوسوں کے روٹس کو مکمل کلیئر کیا جائے گا ۔

WhatsApp
Get Alert