اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آلو بخارا جس کو مزے لے کر ہم سب ہی کھا لیتے ہیں لیکن اس کے بہترین فائدے سے ناواقف ہیں .
آلو بخارا:
آج ہم بتا رہے ہیں آپ کو کہ آلو بُخارا آپ کی صحت کے لئے کتنا ضروری ہے .
اس میں سوڈیئم، پوٹاشیئم، ڈائٹری فائبر، شوگر، وٹامن سے، ڈی، سی، اور کوبالمن بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لئے بہت فائدے مند ہے .
فائدے:
٭ خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے .
٭ اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن اور جوڑوں کا دور بھی دور ہوجاتا ہے .
٭ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا .
٭ یہ ذہنی دباؤ کم کرنے میں ہماری سب سے زیادہ مدد کرتا ہے .
٭ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی یہ مفید ہے .
٭ یہ دل اور جگر کے بڑے مسائل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے .
استعمال کیسے کریں؟
٭ آلو بخارے کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں، سب سے پہلے تو یہی کہ آپ دھو کر کھائیں .
٭ اس کا روزانہ ایک گلاس جوس پی لیں .
٭ سلاد کے ساتھ آلو بخارے کو استعمال کریں .
٭ آلو بخارے کو رات بھگو کر رکھیں اور صبح نہارمنہ کھالیں .
٭ اس کی چائے پکا کر پی لیں، اور جن کو شوگر ہے وہ اس میں چینی کا استعمال نہ کریں .