پاکستان

کورونا سے نمٹنے کے لئے این سی او سی نے سائنسی و زمینی حقائق مدنظر رکھ کر فیصلے کئے۔ فوادچوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اپنے قیام سے لے کر اب تک کورونا وباءسے نمٹنے کے لئے سائنسی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے، وزیراعظم عمران خان کے وژن اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کی ایک متوازنحکمت عملی اپنائی جس کا محور غریب اور دیہاڑی دار طبقہ تھا۔

اتوار کو این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج این سی او سی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کورونا کی چوتھی لہر کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے، آج ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے، سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کی پوری دنیا نے تعریف کی، ہم نے کورونا وباءکا بھی مقابلہ کیا اور اپنی معیشت کو بھی مضبوط بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں مکمل لاک ڈائون کردیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے تھے

متعلقہ خبریں