خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ضمانت اُن کا حق ہے، شاہد خاقان

(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے . جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈھائی سال سے بغیر کسی چارج کے ایک شخص کو جیل میں ڈال رکھا ہے .

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، یہاں انصاف نہیں ملتا، بغیر مقدمہ چلائے وہ سالوں سے قید ہیں، ضمانت خورشید شاہ کا حق ہے . سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم بھی ضمانتوں پر ہیں اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں . شاہد خاقان عباسی کا انٹرویو پروگرام جرگہ میں آج رات 10 بجے کر 5 منٹ پر جیو نیوز سے نشرکیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں