کوئٹہ بم دھماکہ ۔۔۔۔ وزیرداخلہ نے بلوچستان حکومت سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیرینا چوک کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی . تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت سے دھماکے کی رپورٹبھی طلب کرلی .

انہوں نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے ہمدردی کی . اس موقع پر انہوں نے کہا ک زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں اورامن وامان کے لئے بلوچستان حکومت کو مکمل معاونت فراہم کرینگے . وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے . کوئٹہ دھماکا ایک بزدلانہ کاروائی ہےجس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا . وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتی . . .

متعلقہ خبریں