ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی . خیال رہے کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے . محکمہ صحت سندھ کے ذرائع مطابق کراچی کے کئی مراکز میں سائنوفارم، سائنوویک اورایسٹرا زینیکا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں . ذرائع کے مطابق نیو کراچی، لیاقت آباد اور لیاری کے ویکسینیشن سنٹرز میں ویکسین کی سپلائی بند ہونے کے بعد ویکسی نیشن معطل کر دی گئی ہے . پاکستان میں لائی گئی ویکسین کی کھیپ فیڈرل آئی پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز سائینوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ 7 لاکھ 92 ہزار ڈوزز کے ساتھ چین سے پاکستان پہچائی گئی تھی . . .
(قدرت روزنامہ)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچادی گئی .
پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ جس میں 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز شامل پاکستان پہنچائی گئی .
متعلقہ خبریں