پوری قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے . چینی سفیر سے ہفتے میں دو بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں . داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں، وزیر خارجہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے . افغان سفیر کے معاملے پر پاکستان آنے والا وفد واپس چلا گیا ہے . وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری سے منسوخ ہے وہ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں . . شہباز شریف کی گرفتاری پر کچھ نہیں ہو گا . شیخ رشید نے کہا کہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا 14 اگست کا جلسہ منسوخ کر رہا ہوں . لال حویلی میں جلسہ اور آتش بازی نہیں ہو گی . . . .
(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان مخالف سازشیں کر رہے ہیں .
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا .
متعلقہ خبریں