پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات کو ہوگی . تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدرات محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں .

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اکثراور بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا اور کئی علاقوں میں مطلع صاف بھی تھا، کوئٹہ، پشاور، دیر اوردیگر مقامات سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، اور چاند بھی دیکھا گیا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1443ہجری 10اگست بروز منگل کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 19اگست بروز جمعرات کو ہوگی . اس سے قبل ڈی جی مذہبی امور طاہر رضا بخاری نے کہا کہ لاہور میں محرم کا چاند نظر نہیں آیا . مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے، محرم الحرام کے چاند کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی . ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 23 گھنٹے 59 منٹ ہے، غروب آفتاب کے بعد بھی 54 منٹ تک چاند دیکھا جاسکے . . .

متعلقہ خبریں