خیبرپختونخوا میں پلاسٹک بیگز پرمکمل پابندی کے لیے قانون تیار

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں پلاسٹک بیگز پرمکمل پابندی کے لیے قانون تیار . میڈیا رپورٹس کے مطابق پلاسٹ بیگ کی خرید و فروخت پر5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا،خلاف ورزی پر کارخانے یا مارکیٹ کو سیل کیا جائے گا .

مجوزہ بل کے تحت پلاسٹک بیگ کی پروڈکشن ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی . تحفظ ماحولیات ترمیمی بل 2022 اسمبلی میں پیش کیا جائے گا .
دوسری جانب شہر قائد میں 15 جون سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر 15 جون سے مکمل پابندی عائد ہو گی ، کسی بھی میٹریل سے تیار کردہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہو گا .

انہوں نے کہا کہ عوام کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ کون سا علاقہ کس ادارے کے زیر انتظام ہے ، مون سون سے قبل برساتی پانی کی نکاسی کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے اس کے علاوہ مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے .

گزشتہ دور حکومت میں اسلام آباد میں اس وقت پہلی پلاسٹک روڈ پر کام شروع کیا گیا جب اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کا آغاز ہوا ، جا رہی ہے، ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہیوی ٹریفک نہیں چل سکے گی . اس وقت چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے پلاسٹک روڈ کا افتتاح کیا ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کرکے پلاسٹک کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت تجرباتی طور پر اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،اتاترک ایونیو پر ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے، بتایا گیا کہ ایک کلومیٹر روڈ پر 70 ٹن پلاسٹک استعمال ہوگا، پلاسٹک کو جلانے کی بجائے سڑک کے میٹریل میں مکس کردیا جاتا ہے .
یہ ٹیکنالوجی مفت اور سب کیلئے ہوگی، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز بھی استعمال کرسکیں گے، ٹیسٹنگ کے بعد میٹریل کو ہیوی روڈ کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا . سی ڈی اے نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے طور پر ایف نائن پارک میں تین سو میٹر کا ٹکرا پلاسٹک میٹریل میں تبدیل کیا تھا ، فی الحال پلاسٹک روڈ پر ہوی ٹریفک نہیں چل سکے گی، اس عمل کو ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل میں گزارنے کے بعد ہی ہیوی ٹریفک کیلئے بنایا جائے گا ، سی ڈی اے اور سڑکوں کی تعمیر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک روڈ عام روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوگی، یہ سڑک واٹرپروف ہوگی اور عام سڑک کی نسبت اخراجات آدھے سے بھی کم ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں