دولہے کے ساتھ آئے باراتی کی سنگین غلطی نے شادی کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ‎‎

میرٹھ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے نکاح سے قبل ہی شادی سے ہی انکار کر دیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد نامی دلہے کی جانب سے بارات میں آئے مہمانوں نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کی جس سے دلہن کے چچا مبینہ طور پر زخمی ہوگئے، یہ صورتحال دیکھتے ہوئے 22 سالہ ارم نے شہزاد سے شادی سے ہی انکار کر دیا .

دلہن نے کہا کہ میں ایک ایسے شخص سے کیسے شادی کرلوں جو پورے خاندان کے سامنے اس طرح کا برتاؤ کر رہا ہے، جب میں ان کے گھر اکیلی ہوں گی تو نجانے یہ میرے ساتھ کیسا برتاؤ کریں گے . لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی والے کے گھر والے بھی تشدد پر اتر آئے اور دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا . دوسری جانب دلہن کے چچا کی جانب سے دلہا کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا . . .

متعلقہ خبریں