معروف گلوکارہ بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد جان کی بازی ہار گئیں

ملائیشیا (قدرت روزنامہ) معروف گلوکارہ ستی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد جان کی بازی ہار گئیں . تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی معروف خاتون ستی سارہ رئیس الدین اپنے چوتھے بچے کو جنم دینے کے ایک روز بعد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں .

کورونا کے باعث 37 سالہ ملائیشین گلوکار بچے کی پیدائش سے قبل آکسیجن کی کمی کے باعث کومے میں چلی گئیں . جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں . ستی سارہ رئیس الدین کے شوہر کا کہنا ہے کہ کومے میں جانے سے قبل ان کی اہلیہ قرنطینہ میں تھیں جہاں سے انہوں نے ویڈیو کال کی تھی اور بے حد رو رہی تھی . ستی سارہ رئیس الدین کے خاندان کے تمام افراد کو 25 جولائی کو کورونا ہوا تھا . کورونا ہونے کے بعد ستی ستارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہیں اور ان کے بچوں کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا . ستی سارہ کے انتقال کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے . ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی ستی سارہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کی روح کے بلندن درجات کے لیے دعا کی ہے . اب تک ملائیشیا میں کرونا سے کل اموات کی تعداد 10ہزار سے زائد ہو گئی ہے . پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے . ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 86 افراد چل بسے ، . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی . ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,075,504 ہوگئی ہے جن میں سے 967,073 مریض شفایاب ہو چکے ہیں . گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا . اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 004 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے . . .

متعلقہ خبریں