فن و ثقافت شوبز

ہمیشہ عوام ہی کیوں قربانی دے؟ ثمینہ پیرزادہ کا سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے حکومت سے اہم سوال کردیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ عوام ہی کیوں قربانی دے جو عہدوں پہ بٹھائے جاتے ہیں یہ ملک کیا ان کا نہیں ہے۔


اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا۔


اس سے قبل بھی ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ قائداعظم کی ساری باتوں پر عمل کر کے ہی پاکستان صحیح معنوں میں ایک خود دار خودمختار آزاد ریاست بن سکتا ہے اور سب سے پہلے آزاد اور منصفانہ الیکشن۔


ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی طاقت زندہ آباد۔ بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام۔


واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اکثر ثمینہ پیرزادہ سیاسی اور معاشی حالات پر تبصرہ کرتے نظر آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں