قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قندھار کے بعد بھارت نے مزار شریف میں قیام پذیر اپنے سفارتی عملے اور مقیم شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر واپس چلے جائیں . بھارت کی جانب سے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم بھارت کے قونصل جنرل نے یہ ہدایت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ جاری کی ہے .

تفصیلات کے مطابق افغان فورسز اور طالبان میں لڑائی کی شدت کے باعث بھارت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر زور دیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود بھارتیوں کو کہا گیا کہ وہ طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ملک کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آج افغانستان سے واپس آجائیں . مزار شریف سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی پرواز روانہ ہو گی، لہذا بھارتی حکام نے شہریوں سے کہا کہ وہ مزار شریف یا اس کے آس پاس موجود کسی بھی بھارتی شہری سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ روانہ ہونے والی خصوصی پرواز میں بھارت کے لیے روانہ ہو جائیں . بھارتی شہریوں سے کہا گیا کہ خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان چھوڑنے والے اپنا مکمل نام اور پاسپورٹ نمبر و دیگر تفصیلات فوری طور پر قونصل خانے میں جمع کرائیں . بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ایک ہزار سے 15 سو کے قریب بھارتی افغانستان میں مقیم ہیں . . .

متعلقہ خبریں