آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکہ کی اہم ترین شخصیت کا فون آگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے . ترجمان امریکی محکمہ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی .

دونوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان نے بتا یا کہ بات چیت کے دوران سیکرٹری آسٹن نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے . بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدید اروں نے افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں