چین کا بطورِاسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے عزم دہرایا ہے کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا، ملاقات میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی .

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی . چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا . چینی سفیر نے کہا کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا . ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں