کراچی (قدرت روزنامہ)ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے .
معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خدا حافظ عامر بھائی،‘ بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا .
ALLAH pak maghfrat farmaye … إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/XeX4brWOHb
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) June 9, 2022
اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا . ‘
We plan as if we’re going to live forever but aglay lamhay ka pata nahi hota. Life can be taken away in an instant. Shocking! #amirliaquat
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) June 9, 2022
اُنہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے . ‘
اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ’ سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے . ‘
And that’s the filth that social media has. The Dark Power. It can ruin people and throw them into a pit of hollowness. And now suddenly Amir Liaqat becomes a sad and shocking demise. Why is everyone shocked? Wasn’t every passed video of him a lead to where he is now?
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) June 9, 2022
اُنہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اب اُن کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں؟‘
زارا نور عباس نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ اُن کی حالت کیا ہے؟
فلمساز و ہدایت کار سید نور نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال پر بہت افسوس ہے .
اداکار و فلمساز میراج حق نے کہا کہ ’عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے . ‘
The news about #amirliaquat is really sad and heart breaking!
— meiraj haq (@meirajhaq) June 9, 2022
اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ عامر لیاقت کی لاش کی تصویریں شیئر کرنا بند کر سکتے ہیں؟ کیا آپ میں انسانیت باقی ہے؟‘
Can you please stop sharing pictures of #amirliaquat ‘s dead body?Like do you have any humanity left in you?
— meiraj haq (@meirajhaq) June 9, 2022
واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی .
عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی .