سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں

(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔ نواز شریف کو کورونا وباء کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے۔

نواز شریف مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کو لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے۔

WhatsApp
Get Alert