افغان عوام غریب، سیاستدان و جرنیل ارب پتی ہیں: فواد چوہدری
(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ افغانستان کو دیئے گئے 2 ہزار ارب ڈالرز زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں، جبکہ سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں۔
یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آٹھویں صوبے پر طالبان کے قبضےکے بعد افغان اور امریکی عوام کو افغان حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہیئے کہ آخر افغانستان کو دیئے جانے والے 2 ہزار ارب ڈالرز زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟
انہوں نے کہا کہ اتنے پیسے لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟
افغان جنگ میں 70 ہزار جانیں گئیں، بدلے میں کیا ملا، سب نے دیکھا، فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغان سیاستدانوں اور جرنیلوں کے بیرونِ ملک اربوں کے اثاثے ہیں۔
مسلم لیگ نون کا بیانیہ ’پاکستان نہیں جاؤں گا‘ ہے: فواد چوہدری
چوہدری فواد حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔
