پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کب سے شروع ہو گا؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا، کوویڈ ٹیسٹنگ کلیئر کرنے والے تمام کھلاڑی نے جمیکا میں جم کر نیٹ پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم آج ٹیم پلان شیئر کریں گے . کیربینز کے دیس ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کا امتحان، قومی شاہینوں کا جمیکا میں پڑاؤ، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر تمام کھلاڑی ٹریننگ میں لگ گئے .

تین گھنٹے تک ڈٹ کر پریکٹس، نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ میں بھی خوب پسینہ بہایا . قومی بولر شاہین آفریدی نے جیت کا عزم ظاہر کیا ، اچھی پرفارمنس کی امید دلادی ، قومی کپتان بابراعظم آج ورچوئل میڈیا سیشن میں ان ایکشن ہونگے ، تیاریوں اور ٹیم پلان سے آگاہ کرینگے . پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچز کی سیریز بارہ اگست سے شروع ہوگی . . .

متعلقہ خبریں