فن و ثقافت شوبز

دانیہ کا عدت سے ناقدین کیلئے پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عدت سے اپنے ناقدین کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
دانیہ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں دانیہ کی والدہ بیٹی کی طرف سے پیغام دے رہی ہیں۔
دانیہ کی والدہ نے کہا کہ دانیہ کے شوہر عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں اسے معاف کردیا تھا اور گھر کے تمام دروازے کھول دیے تھے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Dania Malik (@daniamalik_official)


اُنہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال سے چار روز قبل صلح کی بات ہوگئی تھی تو یہ کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے لیکن زمانہ اُس کے انتقال کے بعد بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ میڈیا اپنے مواد سے دانیہ کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے، میری بیٹی عدت کے بعد تمام سوالوں کے جواب دے گی۔
یاد رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں