شاہد آفریدی نے راشد خان کی زلزلہ ریلیف مہم کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کے زلزلہ ریلیف اقدام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا . انہوں نے کہا کہ ’’افغانستان میں زلزلہ زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے راشد خان کی مہم کی حمایت کر رہا ہوں .


www.backevenstronger.com پر ابھی عطیہ کریں . انہوں نے مزید کہا کہ ’میں وسیم اکرم، وقار یونس، اور شعیب اختر کو ان کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کیلئے نامزد کرتا ہوں‘‘ .

واضح رہے کہ افغانستان کے سٹار کرکٹر راشد خان بدھ کے روز 5.9 شدت کے زلزلے کا شکار ہونے والے اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں . ٹویٹر پر راشد خان نے انسانی جانوں کے بڑے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں کو اس مشکل وقت میں اپنے تعاون کا یقین دلایا .

سٹار کرکٹر نے فنڈ ریزنگ شروع کی اور دنیا بھر کے ساتھی کرکٹرز کو اس میں شامل ہونے کے لیے نامزد کیا .

رپورٹس کے مطابق افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ زخمی حالت میں موجود سینکڑوں افراد امداد کے منتظر ہیں . افغانستان کے صوبے پکتیکا اور خوست میں آنے والے زلزلے کے بعد افغان حکومت نے عالمی برداری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی مقامات تک رسائی ممکن نہ ہو نے کی وجہ سے اموات میں بڑی حد تک اضافہ کا خدشہ ہے . مغرب کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث جنگ زدہ ملک پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا، زلزلے کے بعد مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں