سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری PTI وومن ونگ کی ممبر بن گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وومن ونگ کی ممبر بن گئیں۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد اب عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وومن ونگ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مشہور اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوان طبقے سمیت پاکستانیوں سے مخاطب ہیں۔


واضح رہے لیلیٰ زبیری نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب وہ وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔