پنجاب کےاسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے: چودھری پرویز الہی
(قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں انھوں نے بتایا کہ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہونا تاریخی کام ہے اور اس سلسلے میں متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نے مدد دی۔پنجاب کےسرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا۔تمام مکاتب فکر کےعلما اکٹھے بیٹھ کر متفقہ قرآن کا ایک ترجمہ کیا جس کولاگو کریں گے۔انھوں نے کہا کہ قرآن بل قانون کا اثرملک کی بنیادوں پرہوگا اور یہ مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ جب بنیاد مضبوط ہوگی توعمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی۔ قرآن پرعمل کرکے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔
پرویز الہی نے مزید بتایا کہ قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں اور جب بھی حضور ﷺ کا نام آئے گا تو خاتم النبین ﷺ ساتھ لکھا جائےگا۔جو کہتے ہیں کہ نبوت جاری ہے لیکن اس بل میں سب واضح طورپر لکھ دیا گیا ہے۔
پرویز الہی نے بتایا کہ بھارت کے متعدد لوگوں نےرابطہ کرکے کہا کہ پاکستان بننا واقعی ایک عظیم کارنامہ ہے۔اسرائیل زبردستی ملک بنا اور پاکستان کے لیے انتخاب کرکے اس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
