مشہور انڈین اداکار پرکاش راج شدید زخمی، ہسپتال منتقل،مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
ممبئی(قدرت روزنامہ) انڈین فلموں کے مشہور اداکار پرکاش راج ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ انھیں فوری طور پر ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا
علاج کیا جا رہا ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش راج جو ان دنوں چنئی شہر میں اپنی آنے والی فلم ڈی 44 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ایک سین کی فلمبندی کے دوران شدید زخمی ہوئے۔پرکاش راج کے زخمی ہونے سے پورے فلم سٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔
