اداکارہ شرلین چوپڑا نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ شلپا شیٹی کے شوہر کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر دھوکے سے فحش فلمیں بنوانے اور آن لائن پوسٹ کرنے کا الزام عائد کرنے والی اداکاراﺅں میں شرلین چوپڑا بھی شامل ہے، جس نے اب راج کندرا کے ساتھ شوٹنگ کے پہلے دن بنائی گئی ایک تصویر آن لائن پوسٹ کر دی ہے . ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تصویر میں شرلین انتہائی مختصر کپڑوں میں راج کندرا اور ایک اور شخص کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور راج کندرا اس میں وکٹری کا نشان بنا رہے ہوتے ہیں .

اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اس تصویر کے ساتھ شرلین چوپڑا نے لکھا ہے کہ ”یہ شرلین چوپڑا ایپ کے لیے شوٹنگ کے پہلے دن بنائی گئی تھی . شوٹنگ کا آغاز29مارچ 2019ءکو ہوا تھا . یہ میرے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا، میں نے اس سے پہلے کبھی کسی ایپ کے لیے کام نہیں کیا تھا . یہ امید اور جوش سے بھرا دن تھا . اس دن ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک دن اس کام کی وجہ سے ہمیں پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا . “ . .

متعلقہ خبریں