ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے، وزیر اعظم
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا الیکشن کروائیں گے کہ سب اسے قبول کریں گے۔ الیکشن میں فراڈ سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ نادرا ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے بیلٹ پیپر اور جعلی ووٹ رجسٹریشن کا خاتمہ ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ سے گھروں میں ٹھپے لگانے کے واقعات کم ہوجائیں گے۔ وزیراعظم نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح بھی کردیا۔ خیال رہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین…