وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلوچستان میں بروقت مدد کرنی چاہیے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلوچستان میں بروقت اور بھرپور مدد کرنی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بلوچستان کی حالیہ صورتحال سے متعلق لکھا کہ ملک کے کئی علاقوں خصوصاً بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی ہے اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بروقت اور بھرپور مدد کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور تنظیموں کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت ہے۔