پی ٹی آئی کی پنجاب میں ایک اور کامیابی؛ واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرائے جاسکے جس کی وجہ سے علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد واثق قیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تحریک انصاف کے پاس ہے، امپورٹڈ حکومت نے بڑے دعوے کیے تھے عوام نے ان کا علاج کردیا ہے، اب ہمارا رخ وفاقی حکومت کی جانب ہے، ہماری کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے، اسپیکر نے گزشتہ رات کہہ دیا تھا کہ 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے مگر 5 بجے تک جمع نہیں کرائے، واثق قیوم کی جیت عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی ساکھ بچانے کے لیے راہ فرار اختیار کیا ہے، آج واثق قیوم بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں لیکن اسپیکر ان کا ایوان میں اعلان کریں گے اور یہ حلف بھی لیں گے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

8 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

33 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

51 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

56 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

1 hour ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago