کرینہ سیف کے بیٹے کا کیا نام؟ رندھیر کپور نے بتادیا

(قدرت روزنامہ)کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے اپنے دوسرے نواسے کے نام کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں رندھیر کپور نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے اور تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کے نام کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر ردعمل دے دیا۔

سیف علی خان کے سسر نے میڈیا کے روبرو تصدیق کی کہ میرے دوسرے نواسے اور سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام ’جھے ‘(jeh) ہی ہے۔

رندھیر کپور نے مزید کہا کہ جب ہم صبح اٹھے تو یہ خبر زیر گردش تھی کہ کرینہ اور سیف اپنے دوسرے بیٹے کو جھے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ عارضی نام ہے۔

بھارتی میڈیا نے کپور خاندان کی طرف سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کی تصدیق لے آیا، جنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں اُس کا نام جھے ہے۔

بچے کا نام کب رکھا گیا؟ اس سوال پر سیف علی خان کے سسر نے کہا کہ ہم نے جھے نام ایک ہفتے قبل ہی فائنل کیا ہے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے یہاں رواں برس فروری میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی، تاہم جوڑے نے اب تک بچے کا چہرہ دکھایا اور نہ ہی میڈیا کو نام بتایا تھا۔

اس کے بعد بھارتی میڈیا اس کی کھوج میں لگ گیا، انہوں نے پتہ چلایا کہ سیف علی خان اپنے دوسرے بیٹے اور تیمور علی خان کے چھوتے بھائی کو ’جھے‘ کہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فی الحال سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کے نام سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے کو فی الحال پاپارازیوں کی پہنچ سے دوررکھا ہوا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

9 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں

  بنگلورو (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے…

10 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن…

14 mins ago

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

25 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

26 mins ago

دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے…

31 mins ago