بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پیپلز پارٹی کے رہنما عہدے سے مستعفی ہو گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) بیٹے کی جے یو آئی میں شمولیت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جنگ اخبارکی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیٹے کے جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پی پی پی رہنما شیر اعظم وزیر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی لیڈر شپ اور ڈویژنل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
شیر اعظم وزیر نے کہا کہ بیٹے فخر عالم کی جے یو آئی میں شمولیت کے بعد دونوں عہدوں سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حصہ تھا، حصہ ہوں اور حصہ رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کی جانب سے استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا تو ذمہ داریاں نبھانے پر سوچوں گا۔
شیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا جس کا بہت مشکور ہوں۔

دوسری جانب سریاب میں ملک جاوید شاہوانی نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کی تمام توقعات پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک زیرک سیاستدان ہیں ،گزشتہ چار سال میں صوبے اور سریاب کے عوام کی بہتری کے لئے کچھ بھی نہیں کیاگیا، یہ بات انہوں نےکوئٹہ کے علاقے سریاب میں ملک جاوید شاہوانی کی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں کوئٹہ اور سریاب کے عوام کو یہ معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو انکے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

4 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago