آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شادی کر لی
آسڑیلیا (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں پیٹ کمنز نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا ہوا ہے اور بیکی بوسٹن سفید عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔
Just Married 🤍 pic.twitter.com/NOnZKBb8Zr
— Pat Cummins (@patcummins30) August 1, 2022
آسٹریلوی فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’ Just Married‘۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کا تعلق آسڑیلیا سے ہے جبکہ ان کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔بیکی بوسٹن ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔