ڈالر کو ریورس گیئر لگنا شروع،انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 38 پیسے سستا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں ڈالر7 روپے 38 پیسے سستا ہوگیا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر 231 روپے کا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 38 پیسے کی کمی دکھانے میں آئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 231 روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کی آخری شرط پوری کرنے کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 7 ویں اور8 ویں جائزے کی تکمیل کے لیے 31 جولائی کو پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس اگست کے آٓخرمیں بلانے کا امکان ہے۔
13 جولائی 2022ء کو پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہو نا تھی ، معاہدے کے تحت پروگرام کو مزید ایک ارب ڈالر کی وسعت دی جائے گی اس کے علاوہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023 تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کرے گا، جس کے لیے آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے،اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے یکم اگست سے پیٹرول پر لیوی 10 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 20 روپے لیٹر کی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 5 روپے اضافے کے ساتھ 10روپے فی لیٹر کی گئی ہے جب کہ 30 جون 2023 تک تمام مصنوعات پرلیوی بتدریج 50 روپے لیٹر کی جائے گی۔ ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جلد قرض کے لیے امریکہ سے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

13 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

16 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

30 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

42 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago