عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا بوسہ لینے لگے ۔۔ شاہ سلمان کے اچانک حکم پر خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹادیں

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بڑی خبر۔ شاہ سلمان نے خانہ کعبہ کے اردگرد لگائے گئے بیرئیرز ہٹوا دیے۔


وہ تمام لوگ جو اس وقت عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں وہ پہلے کی طرح خانہ کعبہ ہاتھ لگا سکتے ہیں اور اطلاعات یہ بھی ہیں کہ لوگوں نے خانہ کعبہ کے قریب جا کر بوسہ دینا بھی شروع کر دیا ہے۔


مزید یہ کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یہ حفاظتی بیرئیرز لگائے گئے تھے جسے آج شاہی حکم نامے کےبعد ہٹا دیا گیا۔ اور یہ اعلان سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ یاد رہے کہ یہ اقدام نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ وہوتا ہے کہ لوگ بہت خوش ہیں اور زیادہ سے زیادہ خانہ کعبہ کے قریب جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔