انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔

9 اکتوبر: انگلینڈ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد 13 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز، پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈرز) 14 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز، پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈرز) 17 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز (پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ) 19 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز (دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ) 21 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز (تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)

دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔

13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا یہ پاکستان کا اضافی دورہ ہے، ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کو 2022 میں وائٹ بال سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے، تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

58 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago