گلوکارہ نمرہ مہر شدید تنقید کی زد میں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہر جو مختلف ٹی وی شوز میں گلوکاری کر کے اپنی آواز کا جادو چلاتی نظر آتی ہیں، ان دنوں انہیں لائیو شو میں صوفیانہ کلام پڑھنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نجی چینل پر لائیو شو کے دوران نمرہ مہر کی جانب سے کلام پڑھتے ہوئے غیر مؤدبانہ انداز اپنایا گیاجس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)


صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ گلوکارہ کسی کانسرٹ میں گانا گا رہی ہوں، کلام پڑھتے وقت جو احترام ہونا چاہیئے وہ گلوکارہ کی جانب سے نظر نہیں آرہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پیمرا کو چینل اور گلوکارہ کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیئے اور شہرت کی خاطر مذہب کے نام پر ہونے والے ان شوز کی روایت کو ختم کرنا چاہیئے۔