کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے . آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 3 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 225 روپے کا ہو گیا ہے .
پاکستان اسٹاک: کاروبار کا مثبت رجحان
ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے .