ہانیہ عامر کو عالیہ بھٹ کی نقل کرنا مہنگا پڑگیا؛ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہہانیہ عامر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا .
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ نے ساڑھی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا .


اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے چمکیلی ساڑھی پہنی جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں،اور اس ہی کے ساتھ ہانیہ نے گہرے سرخ رنگ کی لپ اسٹک اور سلور بالیاں بھی پہنیں .

تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا .

ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر نے عالیہ بھٹ کے لک کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے .

اس سے قبل ہانیہ عامر نے فلم گنگو بائی کی پروموشنز سے علی بھٹ کے لک کو کاپی کیا تھا .

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن متنازع اداکارہ اکثر ہی شوبز سے جڑی خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں، چاہے ان کی ذاتی زندگی ہو یا پھر کسی کے ساتھ رشتہ، ان کے بیانات اور حرکات سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر ہی لیتے ہیں .

ہانیہ اپنی نجی زندگی سے اپنے چاہنے والوں کا باخبر رکھتی ہیں، وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں