توڑ پھوڑ کا کیس: پولیس نے یاسمین راشد، شفقت محمود اور دیگر کو بے گناہ قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پولیس نے جمع کرائی گئی رپورٹ میں یاسمین راشد، شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، عندلیب عباس اور جمشید چیمہ پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں، جن پر تحریکِ انصاف کے 14 رہنماؤں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی جس میں یاسمین راشد، شفقت محمود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئی ہیں۔
پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔پولیس کی رپورٹ پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ، گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے۔
ثابت ہو گیا کہ جھوٹے مقدمات بنائے گئے: یاسمین راشد
ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے ہمارے ایم پی ایز پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے تھے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

1 hour ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago