تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی حتمی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس میگا پاور شو میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جلسے کے حوالے سے مرکزی قیادت سمیت دیگر ذمے داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پاور شو میں شرکت کرنے کیلیے پنجاب، کے پی سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں سے قافلے اسلام آباد کا رخ کرینگے اور امکان ہے کہ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں نئے انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے حکومت کو ڈیڈلائن دیں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

15 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

48 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago