کیارا اڈوانی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں نیون رنگ کا کورٹ زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کیارا کی بڑی فین فالوئنگ ہے اور انسٹاگرام پر ان کے ساڑھے سترہ ملین فالوورس ہیں ، جو ان کی ہر ایک سرگرمی پر نظر بنائے رکھتے ہیں۔
کیارا اڈوانی نے 13 جون 2014 کو فلم پھگلی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔اداکارہ کی نئی آنے والی فلموں میں شیر شاہ ، بھول بھلیا 2 ، جگ جگ جیو اور ششانک کھیتان شامل ہیں ۔