پاکستان اسٹیل میں 10ارب روپے کے میٹریل کی چوری، تحقیقات کا آغاز

کراچی(قدرت روزنامہ)وزارت صنعت و پیداوار کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)نے پاکستان اسٹیل میں 10 ارب روپے کے میٹریل کی چوری کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ سے یکم جنوری 2018سے اب تک پاکستان اسٹیل میں تعینات کیے گئے، ہیڈ آف سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ، ویئرہاس، اندرونی و بیرونی دروازوں اور اسٹوریج پر تعینات سیکیوریٹی گارڈز کو سپروائز کرنے والے انچارج سیکیورٹی کے نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر، تقرری کی تاریخ، اب تک کی تمام پوسٹنگز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
پاکستان اسٹیل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کے ذریعے 10 ارب روپے کی چوری کی تحقیقات کے آغاز کے باوجود چوری کی نشاندہی کرنے والی رپورٹ میں ملوث انتظامی افسران کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے الگ کیا گیا جس سے ان افسران اور اہلکاروں کا تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا امکان موجود ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اسٹیل میں 10 ارب روپے کی چوری میں نامزد سابق اے ڈی جی ایم/انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی 3اگست 2022کو ریٹائر ہونے کے اگلے روز ہی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کرلیے گئے جنہیں 10ارب روپے کی چوری کی تحقیقات کے ہر مرحلے میں پورا عمل دخل حاصل ہے جس سے اس تاریخی چوری کی تحقیقات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

پاکستان اسٹیل کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائرڈ شجاع حسن کی اچانک وفات کے بعد حکومت کی جانب سے سی ای او کے عہدے پر کوئی تقرری نہیں کی گئی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10ارب روپے کی چوری میں نامزد اعلی انتظامی افسران ہی خود کو قائم مقام سی ای او کا عہدہ کا سب سے موزوں امیدوار ثابت کرنے کے لیے لابنگ میں مصروف ہیں۔انصاف لیبر یونین(سی بی ای)نے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار سے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے سی ای او کا عہدہ فوری طور پر وزارت صنعت و پیداوار کے سیکریٹری یا کسی دوسرے سینئر افسر کو سونپا جائے تاکہ سی ای او کی مستقل تقرری کے مراحل میرٹ کی بنیاد پر شفافیت کے ساتھ پورے ہوسکیں۔

Recent Posts

زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ…

5 mins ago

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی…

13 mins ago

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی

امرتسر(قدرت روزنامہ) انڈیا کی سپر اسٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے…

22 mins ago

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

41 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

48 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

1 hour ago